گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

مہلک وبا کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1700 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 55 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.57 فیصد بتائی جارہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 39 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 205 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 248 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,212,480 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 595 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

install suchtv android app on google app store