چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے تحریک انصاف نے اے این پی سے تعاون مانگ لیا

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔ فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا اور وہاں اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدرہوتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون مانگا ہے، جس پر اے این پی نے وفد کو بتایا کہ چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرہوتی نے وفد کو بتایا کہ ولی باغ پختون قومی تحریک کا مرکز ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اے این پی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں،آپ کی درخواست پر بھی پارٹی میں مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بیک وقت اپوزیشن اتحاد اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہے۔ حالیہ سینیٹ انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان سے بھی ایک سینیٹ کی نشست حاصل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store