شیخ رشید نے سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ شیخ رشید فائل فوٹو وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولےجائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن میں جمہوریت کی جیت ہوئی، حکومت ڈسکہ الیکشن ہار کر بھی جیتی ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوگا، پی ٹی آئی کی خوش نصیبی ہے کہ اسے نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن جماعتیں آپس میں لڑائی جھگڑاکررہی ہیں جب کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولےجائیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہزاد اکبر احتساب کے وزیر ہیں وہ چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں، ایف آئی اے میرے ماتحت ہے مگر شہزاد اکبر جو کررہےہیں انہیں کرنے دیں، ان کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے جب کہ جہانگیرترین کہیں نہیں جارہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل لگائی جائے، عمران خان مہنگائی سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہےہیں جب کہ ماہ رمضان میں کوشش ہوگی کہ لوٹ مار کو کنٹرول کیاجائے۔

 

install suchtv android app on google app store