ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے: فواد چوہدری

 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری فائل فوٹو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی مسلم لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈسکہ الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈسکہ میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نہیں جیتی بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جاسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسکی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندر توجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔

install suchtv android app on google app store