یوسف رضا گیلانی نے بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ مستعفی ہونے کی پیشکش کردی

 یوسف رضا گیلانی فائل فوٹو یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس جاری ہے جس میں یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سی ای سی نے گیلانی کی مستعفی ہونے کی پیشکش مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سمجھتی ہے تو میں ابھی مستعفی ہونے کو تیار ہوں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی پر ایسے الزامات نہیں لگائے جاسکتے جن میں حقیقت نہ ہو۔

سی ای سی کے شرکا نے کہا کہ آپ نے اصولوں پر وزیراعظم کی کرسی کو ٹھوکر ماری، مستعفی نہ ہوں، پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو نے شرکا کو شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور پھر اسے پھاڑ کر پھینک دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store