مشترکہ مفادات کونسل کے احکامات حکومت ردی کی ٹوکری میں پھینک رہی ہے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مردم شماری سے متعلق سندھ کے تحفظات نہ سنے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے چار اجلاسوں میں مردم شماری کا ذکر ہی نہیں ہوا، پھر اس مسئلے پر ایک کمیٹی بنا دی اوراسے صوبوں سے رابطے کا کہا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ کمیٹی نے سندھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مراد علی شاہ کے مطابق وفاقی حکومت سی سی آئی کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک رہی ہے، سی سی آئی کی تاریخ میں پہلا فیصلہ ہے جو غیر متفقہ ہے۔

install suchtv android app on google app store