جنوبی کوریا نے جدید ترین جنگی طیارہ سونک ایف تیار کرلیا

جدید ترین جنگی طیارہ سونک ایف فائل فوٹو جدید ترین جنگی طیارہ سونک ایف

جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرادیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے جمعے کے روز مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید ترین جنگی طیارہ سونک ایف متعارف کرایا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا یہ طیارہ تیار کرنے کے بعد جدید ترین فوجی ساز و سامان بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس طیارے کو ’کے ایف 21 بورا مائی‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی آزمائش کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

طیارے کو آپریشنل کرنے کے بعد اس کو جدید میزائل سے لیس کیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ طیارے میں کروز میزائل بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔

 جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کا کہنا تھا کہ آزادانہ دفاعی سازو سامان کی تیاری سے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، کے ایف 21 ایوی ایشن انڈسٹری کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ اور فلائٹ کی آزمائش مکمل ہونے کے بعد طیارے کو مقامی سطح پر تیار کیا جائے گا، 2028 تک 40 اور 2032 تک 120 طیارے بنائے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store