غلطی سے بینک اکاؤنٹ میں ساڑھے 18 کروڑ روپے کی منتقلی، خاتون کو مہنگا پڑ گیا

پولیس فائل فوٹو پولیس

پولیس نے غلطی سے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والے ساڑھے 18 کروڑ روپے نہ لوٹانے پر تھانے میں ملازمت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

امریکی خاتون کے اکاؤنٹ میں مونٹری فنڈ کے کروڑوں روپے غلطی سے منتقل ہوئے تھے جسے خاتون نے فوری طور پر دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا تاکہ بینک یہ رقم واپس نہ لے سکے۔

بینک نے غلطی کا علم ہونے پر خاتون سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو اس نے رقم دینے سے انکار کردیا کیوں کہ وہ رقم کا بڑا حصہ نئی گاڑی اور گھر خریدنے پر جب کہ بقیہ رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرچکی تھی۔

رقم واپس نہ کرنے والی خاتون کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پر نوکری سے برطرف کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

install suchtv android app on google app store