پاکستان میں 29 اپریل تک طوفان اور سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے: این ڈی ایم اے کا انتباہ

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 29 اپریل تک شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ سیلابی صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کسانوں کی فصلیں بالخصوص گندم کی فصل بالکل تیار ہوجاتی ہیں اور…

سعودی عرب اور دیگر ممالک کےساتھ سرمایہ پر معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اجتماعی کوششوں سے ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔سعودی عرب اور دیگر ممالک کےساتھ سرمایہ پر معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا ایف بی آر اربوں کھربوں کماتا ہے، یہ پیسے ضرور قومی خزانے میں آئیں گے۔

پاک بھارت تجارت کے لیے بیک ڈورمذاکرات نہیں ہورہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی سے متعلق فی الحال کوئی خبرنہیں۔ پاک بھارت تجارت کے لیے بیک ڈورمذاکرات نہیں ہورہے اور کسی فرد کوبھارت سے تعلقات کیلئے کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آج ملک گیر احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے احتجاج روکنے کے لئے لاہور میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان نے عائد الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے 2023 کےلیے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امریکا کی رپورٹ میں بے بنیاد اورحقائق کے منافی الزامات عائد کیے گئے۔

عدلیہ میں ’مداخلت‘ کے خلاف ازخود نوٹس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر کاز لسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال…

عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں ہے: چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں ہے اور ان کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے بعد کسی ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں کی گئی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کا…