غیر معمولی آسانیوں کا نقصان

جدت یقینا لازم ہے اور انسان کا سفر بھی ایسا ہی ہے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی آسانی کے لیے انسان جو ایجاد کر سکتا تھا اس نے کیا۔پہلے علم کے حصول کے لیے میلوں کا سفر کر کے جایا جاتا تھا یہ وہ وقت تھا جب اہل علم کا بڑا مقام تھا۔ جب جستجو تھی پڑھنے کی،لکھنے کی۔ ایجادات کی دنیا نے میلوں کوسفر لمحوں میں بدل ڈالا۔ پھیلی دنیا کو انسان کی ہتھیلی پر اسمارٹ فون کی صورت میں لا کر رکھ دیا گیا۔ پھر کیا ہوا؟غیر معمولی آسانیاں پیدا ہوگئیں معلومات کے حصول کو ہی علم سمجھ لیا گیا،بہترین پوسٹ پڑھ کر یا لکھ سمجھا جانے لگا کہ یہی علم ہے مگر حقیقت بر عکس ہے صاحب!

نئی نسل کا مسئلہ یہ ٹھہرا کہ آسائشیں مل جانے کے بعد اس نے فقط دن رات کو معمول سے گزارنا ہی بڑا کام سمجھا۔ تجسس،کچھ نیا کرنے کا جذبہ،کچھ غیر معمولی کرنے کی صلاحیت معدوم ہوگئی،مگر اسی جوان سے جب دیگر امور سے متعلق باز پرس کی جائے تو فورا سے یہی جواب آتا ہے کہ "وقت ہی نہیں ملا" وقت گزارا کہاں؟ یہ نہیں بتائے گا۔

ہم تو لگی بندھی ہی زندگی گرازنے کے عادی ہوگئے،زندگی کے نئے رنگوں کو کشید کرنے کی خواہش تک نہیں۔کچھ الگ کب ہوسکتا ہے؟ تب ہی جب انسان غیر معمولی نظم و ضبط کا حامل انسان ہو مگر ایسا نظم و ضبط اب کہاں سے لائیں؟آجکا جوان کہتا ہے کہ ہمیں تو کسی بھی معاملے میں خود تحقیق کرنے کی ضررورت ہی نہیں کیونکہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے سے ہزاروں چیزیں خود بخود ہم تک پہنچ جاتی ہیں۔المیہ بھی یہی ہے کہ اتنی معلومات ہیں کہ انسان میں حُسن کی بجائے خرابیاں پیدا کردی ہیں۔

آج ہم معاشرے پر نظر دوڑائیں تو ہمیں تہذیب کا خاتمہ،اخلاقی اقدار کی پامالی،تعلیم سے کنارہ کشی،چھوٹوں بڑوں کا احترام ختم،اسلامی اقدار سے روگردانی یہی سب ملے گا۔

اگر کسی جوان سے سن بھی لیں کہ کچھ نیا کرنا ہے تو ایک منٹ کے لیئے انسان متوجہ ہوتا ہے چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے چلو شکر کچھ نیا کرنے کی بات تو کی مگر پوچھا جائے مثلا کیا نیا کرنے کا ارادہ ہے؟تو جواب آتا ہے فلاں ایپ کا سن رکھا ہے وہی ڈاون لوڈ کروں گا اور اس کے فیچر سے مستفید ہوں گا اور یہ سنتے ہی آپکے لبوں کی مسکراہٹ مانند پڑ جاتی ہے۔

اسمارٹ فون کا استعمال ہماری زندگی کو غیر متوازن کر رہا ہے کچھ جاننے کا حقیقی لطف آپکو آج بھی کتابوں سے ہی ملے گا اگر یہ ارادہ کرلیا جائے کہ معلومات کے پہاڑ سے اتر کر اگر حقیقی علم و معنویت کی محفل یا ایسے موتی ڈھونڈ لیئے جائیں جو آپکی زندگی کو معمول سے ہٹا دیں اور آپ میں کچھ نیا کرنے کی شمع روشن کردیں تو بڑی غنیمت اور کیا ہوگی؟

 

install suchtv android app on google app store