معروف عالم دین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائل فوٹو سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سرگودھا میں 85 جھال کے قریب پیش آیا، جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی، حسنین نواز اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے۔

مولانا بشیر الدین سیالوی اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا جا رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store