نادرا کی جانب سے رہبر موبائل ایپ کا اجراء

 رہبر موبائل ایپ فائل فوٹو رہبر موبائل ایپ

نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئ سمارٹ موبائل ایپ شہریوں کو قریب تر نادرا آفس لے جانے، جاری پروسیسنگ کا اوسط وقت اور قطار میں درخواست دہندگان کی تعداد اور دفتری اوقات کار کے بارے میں گھر بیٹھے رہنمائی کرے گی۔

یہ ایپ مراکز پر لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی شکایت کے ازالے کیلئے شہریوں کو یہ سہولت دیتی ہے کہ وہ اپنے قریبی اور کم رش والے نادرا دفتر پر جا سکیں گے۔

چئیرمین نادرا طارق ملک نے رہبر ایپ کو نادرا کی جدید ٹیکنالوجی کے سفر اور ترقی میں ایک نیاء سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمارٹ فون ایپ رہبر اینڈرائیڈ اور دیگر سورس اسٹور استعمال کرنے والے تمام شہریوں کو دستیاب ہے۔

یہ ایپ قریبی مراکز کے بارے میں نا صرف رئیل ٹائم صورتحال فراہم کرتی ہے بلکہ دیگر معلومات بھی دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری جان سکتے ہیں کہ کس سینٹر میں رش کم ہے تاکہ وہ وہاں جائیں اور اپنے مطلوبہ کام کا نتیجہ جلد حاصل کر سکیں۔

install suchtv android app on google app store