حکومت کا ’’الیکٹرک بائیکس‘‘ آدھی قیمت پر دینے کا اعلان

الیکٹرک بائیکس فائل فوٹو الیکٹرک بائیکس

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے الیکٹرک رکشہ کے بعد الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ابتدائی طور پر طلبہ کو کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں لاہور میں الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے تھے جن کی کامیابی کے بعد اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جا رہی۔

نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دُھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، ان میں سب سے زیادہ رکشے اور موٹرسائیکلیں قابل ذکر ہیں۔

اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے گزشتہ دنوں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے، اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ الیکٹرک رکشے اور بائیکس کا یہ منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، ان رکشوں اور بائیکس سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

مذکورہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک باآسانی سفر کرسکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

 

install suchtv android app on google app store