گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’پیر‘ کو ہفتے کا بدترین دن قرار کیوں دیا

  • اپ ڈیٹ:
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’پیر‘ کو ہفتے کا بدترین دن قرار  کیوں دیا فائل فوٹو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’پیر‘ کو ہفتے کا بدترین دن قرار کیوں دیا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’پیر‘ کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا۔

 گینیز ورلڈ ریکارڈز نے بالآخر ’پیر‘ کے دن کو ہفتے کا بدتر دن قرار دے دیا۔

دنیا بھر میں زیادہ تر افراد کی چاہے وہ ملازمین ہوں یا طلبا، ہفتہ اور اتوار کے روز چھٹی کرتے ہیں۔ دو دن آرام کے بعد پیر کے روز دوبارہ معمولاتِ زندگی کا شروع ہونا لوگوں پر گراں گزرتا ہے۔

دنیا بھر میں ’پیر‘ کے دن کے لیے لوگوں کے ملے جلے احساسات کے پیشِ نظر گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس دن کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے یہ اعلان ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔

پوسٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب بھرپور ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا ’پیر کا دن اس ہی لائق ہے۔‘

 

install suchtv android app on google app store