معروف ہالی ووڈ اداکار 2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

مشہور ہالی ووڈ اداکار2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک فائل فوٹو مشہور ہالی ووڈ اداکار2 بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

معروف ہالی ووڈ اداکار کرسٹیان اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیان اولیور نے جمعرات 4 جنوری کو اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ ایک چھوٹے طیارے میں اُڑان بھری تھی، یہ طیارہ اداکار کو ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا لیکر جا رہا تھا۔

پائلٹ نے جیسے ہی اداکار کرسٹیان اولیور اور اُن کی دو بیٹیوں کو لیکر اڑان بھری تو کچھ ہی دیر بعد اُن کا طیارہ کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کوسٹ گارڈز نے سمندر سے چار لاشیں نکالیں۔
سمندر سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت 51 سالہ کرسٹیان اولیور، 12 سالہ بیٹی انک، 10 سالہ بیٹی مدیتا اور پائلٹ رابرٹ ساکس کے نام سے ہوئی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس افسوسناک حادثے سے کچھ روز قبل ہالی ووڈ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساحل سمندر کی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ‘جنت میں کہیں سے سلام’۔

واضح رہے کہ کرسٹیان اولیور نے ٹی وی سیریز ’سیوڈ بائی دی بیل: دی نیو کلاس‘ اور فلم ’دی بیبی سیٹرز کلب‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store