کپڑوں سے چائے کے ضدی داغ نکالنے کے آسان طریقے

  • اپ ڈیٹ:
کپڑوں سے چائے کے ضدی داغ نکالنے کے آسان طریقے فائل فوٹو

آپ نے یہ جملہ تو ضرو سنا ہوگا کہ ’’داغ تو اچھے ہوتے ہیں‘‘ ہاں اگر یہ کپڑوں سے اتر جائیں ورنہ آپ کے قیمتی کپڑے برباد ہوجاتے ہیں۔

کچھ داغ ایسے داغ ہوتے ہیں جوکہ کپڑوں سے بہت مشکل سے نکلتے ہیں اور نکل بھی جائیں تو تھوڑے لگے رہ جاتے ہیں۔ لہذا لوگ ان داغوں کو صاف کرنے کےلیے کئی جتن کرتے ہیں لیکن ان کو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔

درج ذیل طریقوں سے آپ کپڑوں پر لگے چائے کا داغ نکال سکتے ہیں:

اگر کسی کپڑے پر پرانا چائے کا داغ ہو تو سہاگہ رگڑ کر گرم پانی سے دھو ڈالیں، داغ دور ہوجائے گا۔ چائے کا داغ دور کرنے کے لئے اسے پہلے آلو کے پانی میں ڈبوئیں پھر دھولیں۔

اگر سفید کپڑے پر چائے کا داغ پڑ جائے تو اسے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں، داغ دور ہوجائے گا۔

چائے کے داغ پر اسپرٹ لگائیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔

چائے کے داغ پر پٹرول لگائیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔

اگر کسی ریشمی کپڑے پر چائے کا داغ ہو تو اس پر گلیسرین لگائیں پھر تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھولیں اور اگر داغ سفید سوتی دھاگے کے کپڑے پر ہوتو کپڑے پر کھولتا ہوا پانی ڈالیں، داغ دور ہوجائے گا۔

چائے کے داغ پر بلیچنگ پاؤڈر اور پانی لگا کر5 سے10 منٹ تک دھوپ میں رکھیں پھر پانی سے دھولیں۔

چائے کے داغ والے حصے کو گرم دودھ میں بھگو دیں اور چند گھنٹوں کے بعد دھولیں۔

install suchtv android app on google app store