ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور (ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی فیصلہ ہوا کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے، ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں، خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا ہوں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی بحران کو جنم نہیں دیں گے، نئے الیکشن اور سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، پیپلز پارٹی سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتی، اگر کوئی پارٹی حکومت نہ بنا سکی تو نیا الیکشن ہو گا۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق چلے گی، پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارتیں نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن جیسا بھی ہوا عوام نے حصہ لیا، عوام اب مزید عدم استحکام نہیں چاہتی، نئے الیکشن اور سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، حکومت کی تشکیل کے لیے (ن) لیگ کے امیدوار کو وزیر اعظم کا ووٹ دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اس طرف لے کر جائیں جو عوام کا حق ہے

install suchtv android app on google app store