عمران خان کب رہا ہوگا، شیخ رشید کا بڑا بیان

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور عمران خان فائل فوٹو سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور عمران خان

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہوجائے گا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکے رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملااور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔

 

install suchtv android app on google app store