آرڈیننس جاری کرنے کے بعد اسے چھپانا حکومت کی عادت بن گئی ہے: رضا ربانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان قانون میں ترمیم کا آرڈیننس عام کرے۔

رضا ربانی کا کہنا تھاکہ قانون شہادت آرڈر کے تحت آرڈیننس ایک پبلک دستاویز ہے، جسے پبلک کرنا ہوتا ہے لیکن حکومت کی تمام وزارتیں اور محکمے آرڈیننس کی کاپی مہیا کرنے سے انکار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس جاری کرنے کے بعد اسے چھپانا حکومت کی عادت بن گئی ہے، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا تابع محکمہ بن گیا ہے جو آئی ایم ایف کے ماتحت کام کرے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان قانون میں ترمیم کا آرڈیننس عام کرے۔

install suchtv android app on google app store