خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی فائل فوٹو خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت صبح 9 بجے سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہ ہوسکی جب کہ سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل تھے اور الیکشن عملہ بھی موجود تھا۔

خیبرپختونخوا اسبملی میں اپوزیشن اراکین نے سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔

اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نےصوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست دی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھاکہ ان کے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردیے گئے۔

کے پی میں مخصوص نشستوں کا تنازع

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اراکین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں استدعا کی گئی مخصوص نشستوں پر ان کے 25 اراکین سے حلف لیا جائے، حلف نہ لیاجائے تو الیکشن ملتوی کیا جائے۔

اپوزیشن کے ان 25 اراکین سے حلف لیا گیا اور اس کے بعد انتخابات ہوئے تو اپوزیشن کو سینیٹ کی 11 میں سے 4 نشستیں ملیں گی، اگر حلف نہ لیا گیا تو 11 میں سے 10 نشستیں حکومت کو ملنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store