ایم کیوایم پاکستان کا پی ایس 88 میں اے این پی کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینیئر مصطفیٰ کمال کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوٹو: ایکس ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینیئر مصطفیٰ کمال کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

کراچی میں انتخابی گہماگہمی اور جوڑتوڑ کاسلسلہ جاری ہے جہاں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیوایم پاکستان) نے صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے پر ماضی کی اپنی سخت حریف جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوارکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

مردان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینیئر مصطفیٰ کمال نے عزم ظاہرکیا وہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں کسی کا بھی ناحق خون نہ بہے۔

مصطفیٰ کمال نےدعویٰ کیا کہ متحدہ قومی مومنٹ اور اے این پی ایک اچھے رشتے کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھاکہ ان کے لیے سیٹ کی کوئی اہمیت نہیں، ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے اے این پی کے وجود کو تسلیم کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ ایم کیو ایم کو جہاں ان کی ضرورت پڑی، وہ وہاں ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store