فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اہم خبر آگئی

نسیم شاہ فائل فوٹو نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی۔

پاکستانی اسٹار بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store