پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16ڈالرفی بیرل ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store