حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ فائل فوٹو حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store