ورلڈ کپ: محمد حفیظ نے قومی اسکواڈ میں خامیوں کی نشاندہی کردی

محمد حفیظ فائل فوٹو محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے گرین شرٹس کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی کے سابق رکن محمد حفیظ جنہوں نے ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا نے ورلڈ کپ کی جنگ لڑنے کے لیے بھارت جانے والی قومی ٹیم کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کر دی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ حلقوں میں پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ نے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک تمام بڑی ٹیموں کی بینچ اسٹرینتھ بہت مضبوط ہے لیکن ہمارے پاس یہ نہیں ہے۔

سابق کپتان نے اپنی گفتگو کے دوران واضح کیا کہ میں ٹیکنیکل کمیٹی کا رکن تھا جس کا کام چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی کرکٹنگ معاملات میں معاونت کرنا اور کمزور نظر آنے والے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا جس کو دور کرنا پی سی بی کی ذمے داری تھی اور اپنی ذمے داری احسن طریقے سے ادا کی کسی حدود سے تجاوز بھی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرین شرٹس حریف ٹیم کو کیسے دباؤ میں لاسکتے ہیں؟ مائیک ہیسن نے بتا دیا

محمد حفیظ نے کھل کر کہا کہ قومی ٹیم میں سب سے پہلے تو دوسرا اوپنر تیار نہیں ہے۔ دوسرے نمبر پر مڈل آرڈر میں نمبر 5 پر کوئی بیٹر نہیں ہے۔ تیسرے نمبر پر ہمارے پاس ری پلیسمنٹ اسپنر ریڈی نہیں ہے۔ چوتھی کمی نئی بال سے بولنگ کا آغاز کرنے والے بولر کی کمی ہے۔ ٹیم میں کھلاڑی اچھے ہیں لیکن ان اہم ذمے داریوں کے لیے کوئی تیاری نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اہم خبر آگئی

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ہم نسیم شاہ کو پہلے ہی مس کر رہے ہیں۔ 48 روزہ ایونٹ میں اگر شاہین شاہ یا حارث رؤف کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا تو پھر ان کا ری پلیسمنٹ کہاں سے آئے گا؟ یہ کسی نے سوچا۔ اس کے ساتھ ہی پانچویں کمی ہمارے پاس بولنگ آل راؤنڈر نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store