امریکا کی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر فائل فوٹو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر

امریکا نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔  دہشت گردی میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ نے بھی مستونگ میں دہشتگردی کے واقعے کی پرزور مذمت کی اور دہشت گردوں کی کارروائی کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

واشنگٹن میں بریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایک بیان میں پاکستان میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے گہرا دکھ پہنچا، دنیا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

 اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ نے بھی مستونگ میں دہشتگردی کے واقعے کی پرزور مذمت کی اور دہشت گردوں کی کارروائی کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر بلوچستان کے شہر مستونگ اور خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں دہشت گردوں کے خودکش حملوں پر امریکا، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب اور ایران نے مذمت کا اظہار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store