روسی طیارہ رن وے کے بجائے منجمد دریا پر ہنگامی لینڈنگ پر کیوں مجبور ہوا؟

 طیارے کی رن وے کی بجائے منجمد دریا پرلینڈنگ فائل فوٹو طیارے کی رن وے کی بجائے منجمد دریا پرلینڈنگ

روس کے شہر یاکوتسک کے قریب Zyryanka نامی علاقے میں ایک طیارے کو دریا پر لینڈ کیا گیا اور خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ روس کے شہر یاکوتسک کے قریب پیش آٰیا۔  واضح رہے کہ روسی خطے سائبریا میں واقع یاکوتسک کو دنیا کا سرد ترین شہر بھی قرار دیا جاتا ہے۔ پولر ائیرلائنز کے اس چھوٹے طیارے میں 30 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے غلطی سے منجمد دریائے Kolyma کو چھوٹا لینڈنگ رن وے سمجھ لیا تھا۔ مسافر اور عملے کے افراد پیدل چل کر اس دریا کے اوپر سے گزر کر محفوظ علاقے میں پہنچے جبکہ برف میں پھنس جانے والے طیارے کو وہی چھوڑ دیا گیا۔

یہ طیارہ یاکوتک سے روانہ ہوا تھا اور غلطی سے دریا کے کنارے پر موجود رن وے کی بجائے منجمد دریا پر اتر کیا گیا، جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی 41 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ دریا پر موجود برف کی موٹائی ڈھائی فٹ سے زیادہ بتائی گئی ہے مگر تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارے کے قریب گہری دراڑ پڑ گئی تھی۔

اب تک طیارے کو وہاں سے کسی اور جگہ منتقل نہیں کیا گیا حالانکہ اسے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا تھا۔

ابتدائی تحقیقیاتی رپورٹ کے مطابق ایسا پائلٹ کی غلطی سے ہوا اور طیارے کو منجمد دریا پر اتار دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store