روسی صدر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدارت کا حلف اٹھا لیا

روسی صدر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدارت کا حلف اٹھا لیا فوٹو: ایکس روسی صدر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدارت کا حلف اٹھا لیا

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ آئندہ 6 سال کی صدارتی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن نے کامیابی حاصل کی تھی۔

تقریب میں موجود وزرا اور دیگر افراد سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہم متحد اور عظیم لوگ ہیں، ہم سب مل کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے اور ہم مل کر جیتیں گے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق ولادمیر پیوٹن کی پہلی تقریب حلف برداری مئی 2000ء میں ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store